اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرکر زخمی ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو گرنے کے باعث سر اورجسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ پولیس کی بڑی کارروائی، سنوکر کلب سے متعدد طلباء گرفتار
ذرائع کا کہنا ہےکہ سابق آرمی چیف کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، جھڑپ میں 10 طیارے تباہ ہوئے:ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ
خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ جنرل ریٹائرڈ قمرجاوید باجوہ کے سرپر زخم آئے ہیں اور وہ آئی سی یو میں منتقل کردیئے گئے ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں موسم صاف ؛ برف باری کے باعث تولی پیر، سُدھن گلی اور وادی لیپہ سمیت متعدد راستے تاحال بند
ذرائع کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کے سر پر زخم آئے ہیں اور وہ راولپنڈی کے اسپتال میں آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں۔
جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ 2016 سے نومبر 2022 تک پاکستان کے آرمی چیف رہے۔
جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عہدے کیلئے مقرر کیا تھا
بعد ازاں عمران خان کے دور حکومت میں ان کی مدت میں 3 سال کی توسیع کی گئی۔




