پی ایس ایل 11 نیلامی:کون سب سے مہنگا اورکون سستا،کونسا کھلاڑی جو بک نہ سکا؟

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) پی ایس ایل کیلئے پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی ہوئی جس میں ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے پہلی بار کھلاڑیوں کی نیلامی لاہور میں منعقد ہوئی۔ پر وقار تقریب میں پی ایس ایل 11 کے لیے 8 ٹیموں نے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی بولی لگا کر انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

تقریب میں پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر کے علاوہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور فرنچائز مالکان نے بھی شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سام سنگ گلیکسی S26 سیریز کی لانچنگ تاریخ کا باضابطہ اعلان، پری ریزرویشن شروع

پی ایس ایل 11 میں کھلاڑیوں کی نیلامی میں سب سے مہنگے کھلاڑی نسیم شاہ رہے جب کہ سب سے کم قیمت میں جہانزیب سلطان کو خریدا گیا۔ کئی ملکی اور بین الاقوامی مشہور کرکٹرز کسی بھی فرنچائز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے اور لیگ کا حصہ نہ بن سکے۔

پاکستان سپر لیگ کی نیلامی میں سب سے مہنگے خریدے جانے والے کھلاڑی نسیم شاہ کو 8 کروڑ 60 لاکھ میں راولپنڈی فرنچائز نے اپنا حصہ بنایا جب کہ جہانزیب سلطان کو نیلامی کی سب سے کم بولی 60 لاکھ میں خریدا۔

کراچی کنگز نے سخت مقابلے کے بعد 7 کروڑ 90 لاکھ کی بولی دے کر ڈیوڈ وارنر کو اپنی ٹیم میں برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ پی ایس ایل کی سب سے مقبول فرنچائز نے قومی کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ اور وکٹ کیپر بیٹر محمد اعظم کو 3 کروڑ 25 لاکھ کی بولی دے کر خریدا۔

کراچی کنگز نے ایڈم زیمپا کو 4 کروڑ 50 لاکھ، شاہد عزیز کو 92 لاکھ 50 ہزار میں بولی دے کر ٹیم میں شامل کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، جھڑپ میں 10 طیارے تباہ ہوئے:ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

تین بار کی پی ایس ایل چیمپئن لاہور قلندرز نے فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ اور قومی پیسر حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ میں اپنی ٹیم میں برقرار رکھا۔ جب کہ عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ میں خریدا۔ اسامہ میر ساڑھے 3 کروڑ میں لاہور قلندرز کا حصہ بنے۔

پی ایس ایل کی سب سے مہنگی ٹیم راولپنڈی نے ڈیرل مچل کو 5 کروڑ 85 لاکھ میں خریدا۔ محمد عامر 5 کروڑ 40 لاکھ میں راولپنڈی ٹیم کا حصہ بن گئے جب کہ بنگلہ دیشی کرکٹر رشاد حسین کو 3 کروڑ میں ٹیم کا حصہ بنایا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی آل راؤنڈر فہیم اشرف کو 8 کروڑ 50 لاکھ میں خریدا۔ مہران ممتاز ایک کروڑ 20 لاکھ میکس برائنٹ کو ایک کروڑ 95 لاکھ کے عوض ٹیم میں شامل کیا۔ مارک چیمپئن 7 کروڑ اور وسیم جونیئر 4 کروڑ 10 لاکھ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بنے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 آکشن:کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا

رائلی روسو 5 کروڑ 55 لاکھ میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز کا حصہ بن گئے۔ خواجہ محمد نافع 6 کروڑ 50 لاکھ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہوئے۔ اس کے علاوہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے فیصل اکرم کو ایک کروڑ 25 لاکھ، عرفات منہاس کو ایک کروڑ 10 لاکھ اور جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ میں ٹیم میں شامل کیا۔

پشاور زلمی نے عامر جمال کو ایک کروڑ 90 لاکھ، خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ اور محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

پی ایس ایل کی نئی ٹیم حیدرآباد کنگز مین نے فاسٹ بولر محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ میں خریدا۔ کوشل پریرا 3 کروڑ 10 لاکھ میں حیدرآباد کنگز مین کا حصہ بن گئے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے صاحبزادہ فرحان کو 5 کروڑ 70 لاکھ میں ٹیم کا حصہ بنایا۔ ایشٹن ٹرنر 4 کروڑ 20 لاکھ میں اور جہانزیب سلطان کو 60 لاکھ میں خریدا۔

وہ کھلاڑی جن پر کسی بھی فرنچائز نے اعتماد نہیں کیا۔ ان میں عماد وسیم، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف آفریدی، کولن منرو، سعود شکیل، احسان اللہ، محمد حسنین، رومان رئیس اور وینڈر ڈوسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ کھلاڑی پی ایس ایل 11 کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Scroll to Top