باغ پولیس کی بڑی کارروائی، سنوکر کلب سے متعدد طلباء گرفتار

باغ(کشمیر ڈیجیٹل ) ایس پی باغ محمد ریاض مُغل کی ہدایت پر تھانہ پولیس سٹی باغ کی جانب سے شہر میں  بڑی کارروائی کی گئی ۔

ایس ایچ او تھانہ سِٹی باغ امجد حسین نے ہمراہ نفری کارروائی کرتے ہوئے سکول و کالج کے طلباء جو سکول ٹائمنگ میں کلاسز سے غیر حاضر ہو کر سنوکر کلبز میں گیمز کھیلنے اور سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف تھے ایسے طلباء اور سنوکر کلبز کے مالکان گرفتار کر لئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11 آکشن:کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خرید لیا

گزشتہ دِنوں بوائز ڈگری کالج میں SP باغ نے اپنے آگاہی سیشن میں طلباء کو خبردار کیا تھا کہ باغ پولیس آوارہ گردی اور منشیات میں ملوث سکول و کالج کے طلباء کے خلاف جلد آپریشن کرے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، جھڑپ میں 10 طیارے تباہ ہوئے:ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

ترجمان پولیس کے مطابق سکول و کالجز کے ذمہ داران سے گزارش کی ہے کہ اپنے طلباء کی حاضری کے حوالےسے والدین سے رابطے میں رہیں ، اساتذہ اور والدین سکول ٹائمنگ میں طلباء پرنظر رکھیں کہ کِن سرگرمیوں میں ملوث ہیں ۔

Scroll to Top