ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اسپتال منتقل، نمیبیا کے خلاف میچ سے باہر ہونے کا خدشہ

نئی دہلی :ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مرحلے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب اوپننگ بیٹر ابھیشیک شرما معدے کے شدید انفیکشن کے باعث اسپتال میں داخل کر لیے گئے۔ کھلاڑی کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ٹیم انتظامیہ نے متبادل کے طور پر واشنگٹن سندر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کی طبیعت امریکہ کے خلاف میچ سے قبل ہی خراب ہونا شروع ہوئی تھی، تاہم میچ کھیلنے کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔ انہیں دہلی کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں تیز بخار کے باعث انہیں فوری طور پر ڈرپس لگائی گئیں۔ اسپتال میں کھلاڑی کے مختلف طبی ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں تاکہ انفیکشن کی اصل نوعیت معلوم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2026، پلیئرز کی نیلامی آج ہوگی،5غیر ملکی کھلاڑی لازمی قرار

طبیعت کی خرابی کے باعث ابھیشیک شرما نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے اہم پریکٹس سیشن میں بھی شرکت نہیں کر سکے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں کہ انہیں اسپتال سے کب ڈسچارج کیا جائے گا، جس کی وجہ سے نمیبیا کے خلاف ہونے والے اگلے میچ میں ان کی شرکت انتہائی مشکوک ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں صائم ایوب نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا!

موجودہ صورتحال اور ابھیشیک شرما کی عدم دستیابی کو دیکھتے ہوئے واشنگٹن سندر کو بھارتی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے تاکہ ٹیم کے کمبی نیشن کو برقرار رکھا جا سکے۔ شائقین کرکٹ ابھیشیک شرما کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

Scroll to Top