یوسی چیئرمین اکمل مشتاق کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپنے سواکسی نے ووٹ نہ دیا

کھوئی رٹہ: تحصیل کھوئی رٹہ کی یونین کونسل چتر جوگالپال میں چیئرمین یونین کونسل اکمل مشتاق کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی اور ایک ممبر بھی ان کیساتھ کھڑا نہ ہوا۔

اکمل مشتاق کیخلاف تحریک عدم اعتمادیونین کونسل کے وائس چیئرمین کے پاس جمع کروائی گئی تھی جس پر یونین کونسل کے سیکرٹری ساجد نقیبی کی موجودگی میں باقاعدہ ووٹنگ کرائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ٹربیونل،ممبر ضلع کونسل یوسی کلس پجہ سیسر سلیم عباسی کیخلاف رٹ خارج

عدم اعتماد جمع کرانے والے شفاقت حسین7ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ، یونین کونسل میں کل 9 ووٹ تھے، ایک ممبر غیر حاضر رہا۔

حیران کن طور پر اکمل مشتاق کو صرف ایک ووٹ پڑا جو انہوں نے خود کاسٹ کیا، چوہدری شفاقت حسین7 ووٹ حاصل کر کے یونین کونسل چتر جوگالپال کے نئے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اکمل مشتاق پر کیا الزام تھا کہ ان کیخلاف تمام ممبرمتحد ہو گئے اور کوئی بھی ان کیساتھ کھڑا نہیں ہوا، ایساپہلی بار ہی ہوا ہے کہ کسی چیئرمین کیخلاف عدم اعتماد پر کوئی بھی ساتھ نہ کھڑا رہا ہو۔

یاد رہے کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن ہوئے 4 سال ہونے کو ہیں لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں مل سکے جس پر کئی باڈیز میں اختلافات ہیں اور اس سے قبل بھی کئی چیئرمینوں کیخلاف عدم اعتماد پیش کی جا چکی ہے جبکہ کچھ ممبر لوکل باڈیز استعفے دے کر آگے پیچھے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونین کونسل پاچھیوٹ کے ترقیاتی منصوبے ٹھپ،شہریوں کا احتجاج کا اعلان

Scroll to Top