پی ٹی اے

پی ٹی اے نے تمام موبائل صارفین کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام موبائل صارفین کے لیے ٹول فری نمبرز (0800XXXXX) پر مفت کالنگ کی سہولت فراہم کر دی۔

اس سے قبل یہ سہولت صرف فکسڈ لائن صارفین کے لیے دستیاب تھی، جبکہ موبائل فون سے ٹول فری نمبرز پر کال کرنے پر چارجز لاگو ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بغیر ٹیکس کے موبائل فون رجسٹریشن، پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس فیصلے سے قبل موبائل صارفین کی جانب سے ٹول فری نمبرز پر کی جانے والی کالز پر مقررہ چارجز وصول کیے جاتے تھے۔ جس پر صارفین کی جانب سے تحفظات سامنے آ رہے تھے۔

اتھارٹی نے صارفین کے مفادات کے تحفظ اور ٹیلی کام سہولیات کی مساوی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ اور ضروری اقدامات کیے تاکہ ٹول فری نمبرز پر کالز تمام صارفین کے لیے بلا معاوضہ بنائی جا سکیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اس حوالے سے پی ٹی اے نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی۔ جن میں پی ٹی سی ایل، نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن (این ٹی سی)، لوکل لوپ آپریٹرز اور سیلولر موبائل آپریٹرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کردیا

تفصیلی غور و خوض اور مثبت مشاورت کے بعد اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ لوکل لوپ (LL) ٹول فری نمبرز پر کالز اب تمام صارفین کے لیے مفت ہوں گی۔

پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ادارہ پاکستان میں ٹیلی کام سہولیات تک مساوی رسائی، صارفین کے مفادات کے فروغ اور ایک مؤثر، صارف دوست ٹیلیکمیونی کیشن ماحول کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔

Scroll to Top