راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)مہنگائی کے وار جاری ہیں اورکوکنگ آئل کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
ایک ہفتے میں کُھلاتیل 60روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوگیاجس کے بعد550روپے لیٹرتک فروخت ہونے لگاہے۔
دکانداروں کاکہناہے کہ کُھلاتیل 490روپے سے بڑھ کر 550 روپے لیٹرتک دستیاب ہے ۔
دکانداروں کاکہناہے کہ ایک ہفتے میں کُھلاتیل 60روپے فی لیٹر تک مہنگاہواہے
مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادکشمیر کا انتخاب، آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
سپلائی کم ہونے کی وجہ سے کوکنگ آئل کی قیمت بڑھی ہے ۔
دوسری جانب ادارہ شماریات کے مطابق ہنگائی کا میٹر آن، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.9 فیصد اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈکپ نیا تنازعہ، سری لنکن کرکٹر کا بھارتی بلا بازوں کے بیٹ پر اعتراض
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیا مہنگی، 13 سستی، 26 کی قیمتیں مستحکم رہیں، چینی، ٹماٹر ، پیاز، لہسن،دال ماش، مونگ کی قیمتیں بڑھ گئیں، آٹا، انڈے، چکن، گڑ، آلو، دال مسور کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
چند روز قبل رپورٹ سامنے آئی تھی کہ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی اور پاکستان میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
معاشی حالات میں بہتری کے باعث نومبر 2024 میں شرح کم ہوکر4.9 فیصد پر آگئی۔ سال کے پہلے 5 ماہ میں اوسط شرح 28.62 فیصد سے کم ہو کر 7.88 فیصد پر آگئی۔
سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح میں نمایاں کمی سے 5.2 فیصد پر آئی۔
افراط زر میں مسلسل کمی صارفین اور معیشت پر دباؤ کم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے جبکہ خوراک اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں کمی نے مہنگائی کو کم کرنے میں بھی مدد دی۔




