تتہ پانی ( کشمیر ڈیجیٹل)سابق وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے دیرینہ ساتھی ملک محمد طاہر نیازی نے اپنی دیرینہ رفاقت توڑ نے کا اعلان کردیا ۔
کشمیرڈیجیٹل کے ذرائع کے مطابق پارٹی میں نظرانداز کئے جانے اور اقرباء پروروی کیخلاف ملک طاہر نیازی نے اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو ایک خط کے زریعے آگاہ کردیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:پاکستان کا ہائپر سونک میزائل سمیش ،فتح 2 میزائل کی دھوم
محمد طاہر نیازی نے اپنے خط میں لکھا کہ سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی جانب سے مسلسل نظر انداز کئے جانے ، میرٹ کی پامالی ، اقرباپروری کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں ۔
کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر حلقہ عباسپور پونچھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سابق امیدوار لوکل کونسل یوسی تاہی کنوئیاں ملک محمد طاہر نیازی نے پارٹی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل آئی سی سی کا بنگلہ دیش سے متعلق بڑا فیصلہ
انہوں نے صدرپاکستان تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر اور سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی سے دیرینہ سیاسی رفاقت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپا: سخت موسم میں بھی پاک فوج کی عوامی خدمات جاری
محمد طاہر نیازی پارٹی رکنیت اور پارٹی عہدے سے بھی مستعفی ہوگئے ، استعفیٰ پارٹی حلقہ صدر کو ارسال کردیا گیا ہے۔
کشمیر ڈیجیٹل سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ملک طاہر نیازی نے کہا کہ نئے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان جلد ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔




