آزادکشمیر: 9 اور10 فروری کو بارش، شدید برفباری کا امکان، ایمرجنسی الرٹ جاری

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات اور ایس ڈی ایم کی جانب سے خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کاخدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات اور ایس ڈی ایم اے حکام کے مطابق مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کیخلاف ٹی 20 میچ کھیلنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں شدید برفباری کے خدشے کے بعد اسلام آباد میں بارش اور ژالہ باری کی نوید سنا دی۔

ایس ڈی ایم اے آزاد کشمیر نے 9 اور 10 فروری کو بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے خدشے کے پیشِ نظر ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ولی ٹیکنالوجیز نےملتان سلطان 2 ارب 45 کروڑ میں خرید لی،نام راولپنڈی رکھ لیا

ایس ڈی ایم اے کے مطابق خراب موسم کے باعث پہاڑی سڑکوں پر پھسلن، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کا امکان ہے،مظفرآباد، نیلم ، جہلم ویلی، میرپور، کوٹلی، بھمبر، راولاکوٹ، باغ، حویلی اور پونچھ زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی تا مکمل طور پر ابر آلود رہے گا، کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ:پاکستان کابھارت کیساتھ ٹاکرا 15 فروری کو ہوگا، شیڈول جاری

زیارت میں بھی کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری اور ژوب میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 12 اور تربت میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا،

جبکہ نوکنڈی میں 9 اور چمن میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گوادر میں کم سے کم درجہ حرارت 13 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top