باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے امامیہ کالونی باغ میں گرینڈ ورکرز شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کہا کہ باغ کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح میرا مشن ہے ۔۔
اگر مخلص قیادت کو ایوان میں بھیجا جائے تو باغ کو حقیقی معنوں میں ایک مثالی ضلع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، میں نے سردار میر اکبر خان کو ہمیشہ بڑے بھائی کا درجہ دیا لیکن یہ شخص میری حکومت کے خلاف چوہدری انوارالحق کے ساتھ مل کر سازشوں میں مرکزی کردار بنتا رہا۔ اس شخص نے باغ کے میگا پراجیکٹس اور تعمیر و ترقی کی ہمیشہ مخالفت کی۔
مشتاق منہاس پر نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جو ن لیگ میں میری شمولیت کیلئے منتیں کرتا رہا اور خود الیکشن سے دستبردار ہونے کی آفر کرتا تھا وہ شخص آج میرے خلاف مہم چلا رہا ہے۔ ایسے لوگ سیاست کو ذاتی دکانداری بنا چکے ہیں۔
گزشتہ انتخابات میں شرقی باغ کی نشست پر میر اکبر جیسے شخص کو جتانے پر میں اہلیان شرقی سے معذرت کرتا ہوں اس کے برعکس سردار قمر الزمان خان اس دھرتی کے اصل محسن، دیانتدار سیاست کے مینار اور ترقیاتی ویژن کے حامل رہنما ہیں۔۔
ہم سب ان کے گرویدہ ہیں اور اگر قمر الزمان اور ضیا القمر اسمبلی میں موجود ہوں تو باغ کی تقدیر بدل سکتی ہے، میں واضح کر دوں کہ میئر باغ میجر(ر) عبدالقیوم نے ہمیشہ اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔
اس نے ذاتی مفادات سمیٹے، مئیر کا قریبی بد نسلا وکیل میرے خلاف عدالت میں پیش ہوا تو میں حیران رہ گیا تھا۔ اب نیا میئر کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ سردار ضیا القمر کریں گے۔ سیاست ذاتی مفادات کی نہیں بلکہ خدمت، غیرت اور وقار کے ساتھ کی جاتی ہے۔
کچھ عناصر نے انوارالحق کے ساتھ مل کر میرے خلاف خفیہ کھچڑی پکائی مگر عوام کی عدالت نے ان کی سیاست کو مسترد کر دیا، آج اس تاریخی شمولیتی جلسے میں باغ کے شرقی، وسطی اور سٹی حلقوں سے سینکڑوں معززین، ضلع کونسل و میونسپل کارپوریشن کے اراکین، قبائلی عمائدین، سرکردہ شخصیات اور نوجوانوں نے مختلف جماعتوں سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ولی ٹیکنالوجیز نےملتان سلطان 2 ارب 45 کروڑ میں خرید لی،نام راولپنڈی رکھ لیا
سیاسی مبصرین کے مطابق یہ پاور شو آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی واضح برتری کا آغاز ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ دھڑے پل جیسے اہم عوامی منصوبے کو ختم کروانے میں میر اکبر نے بھرپور کردار ادا کیا جبکہ سب ڈویژن ریڑہ کے قیام میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا بلکہ عوامی مشکلات دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ میں نے کیا۔۔
باغ ویٹرنری ہسپتال کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنا چاہتا تھا مگر میر اکبر نے کہا ادارے نہیں چاہئیں، چند آسامیاں دے دیں، اسی طرح بعض لوگوں نے انوارالحق کے سامنے میرے خلاف سازشیں کیں۔۔
عدالتوں میں مجھے دباؤ میں لانے کی کوشش ہوئی مگر میں نے حق کا راستہ نہیں چھوڑا، واقعۂ کربلا ہمیں بتاتا ہے کہ امام حسینؓ ظلم کے سامنے جھکے نہیں بلکہ حق کا انتخاب تھے، ہمیں بھی سیاست میں حق، ثابت قدمی اور دیانت کے اصول اپنانا ہوں گے۔
ہماری سیاست نعروں کی نہیں بلکہ عملی خدمت کی سیاست ہے اور ہم تعلیم، صحت، روزگار، سڑکوں اور بنیادی سہولیات میں انقلابی اقدامات کریں گے، گرینڈ شمولیتی پروگرام میں سابق وزیر حکومت سردار قمر الزمان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے مجھے صحت دی تاکہ عوام کی خدمت کروں،پہلے اکیلا تھا آج سردار تنویر الیاس جیسے مضبوط لیڈر میرے ساتھ ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سردارعتیق خان کو جھٹکا، راجہ افتخار احمد کا مسلم کانفرنس چھوڑنے کا اعلان
آنے والا الیکشن پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے جیتے گی، آج شامل ہونے والے کارکنان کو عزت بھی ملے گی اور مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔
وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیا القمر نے کہا کہ باغ میں اربوں روپے کے پراجیکٹس شروع کیے جا چکے ہیں، تعلیم، صحت، انفراسٹرکچر اور عوامی سہولیات ہماری ترجیح ہیں، اگر ہمارا کام گزشتہ حکومتوں سے بہتر نہ ہوا تو سیاست چھوڑ دیں گے۔
پیپلز پارٹی کسی مخصوص برادری کی جماعت نہیں بلکہ ہر مظلوم کی آواز ہے، مخالف امیدوار کو اپوزیشن میں آئے دو ماہ نہیں ہوئے اور اس کی چیخیں اسمبلی میں گونج رہی ہیں مگر ہم شرقی باغ کی پندرہ سالہ محرومیوں کا مکمل ازالہ کریں گے اور ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آئیں گے۔۔
آج عوام کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے اور 2026 کا الیکشن ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔ سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی سابق سینئر وزیر حکومت سردار قمر الزمان کی صدارت میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے گرینڈ شمولیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب آمد پر سابق وزیراعظم کا شایان شان استقبال کیا گیا ۔
پیپلز پارٹی کسی مخصوص برادری کی جماعت نہیں بلکہ ہر مظلوم کی آواز ہے، مخالف امیدوار کو اپوزیشن میں آئے دو ماہ نہیں ہوئے اور اس کی چیخیں اسمبلی میں گونج رہی ہیں مگر ہم شرقی باغ کی پندرہ سالہ محرومیوں کا مکمل ازالہ کریں گے اور ترقیاتی منصوبے زمین پر نظر آئیں گے، آج عوام کا سمندر پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑا ہے اور 2026 کا الیکشن ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے۔
سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر و سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار تنویر الیاس خان کی سابق سینیئر وزیر حکومت سردار قمر الزمان کی صدارت میں منعقدہ پیپلز پارٹی کے گرینڈ شمولیتی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، تقریب آمد پر سابق وزیراعظم کا شایان شان استقبال کیا گیا ۔تقریب میں سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان ، وزیر حکومت سردار ضیاء القمر ، چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر سردار محمد آصف سمیت منتخب بلدیاتی نمائندگان ، پارٹی کے مرکزی عہدیداران و رہنماؤں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ شمولیتی پروگرام جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔
شمولیتی تقریب میں چیئرمین ضلع کونسل باغ پروفیسر سردار محمد آصف ، سابق چیئرمین باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی راجہ شفاعت خان ، ڈپٹی مئیر باغ کارپوریشن سید افراز گردیزی ، ڈسٹرکٹ کونسلر سردار عامر نعیم ، ڈسٹرکٹ کونسلر مرزا وحید بیگ ، صدر ڈسٹرکٹ بار باغ سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ ، سابق چیئرمین زکوٰۃ باغ سردار خلیق عارف ، کونسلر سید اشفاق گردیزی ، کونسلر سید عاقب شاہ گردیزی ،انجینئیر خواجہ طاہر رفیق ریٹائرڈ ایس ڈی او ، سید ابرار شاہ ریٹائرڈ چیف انجینئر ، سردار خورشید عارف ایڈووکیٹ ، راجہ مقصود ریٹائرڈ تحصیلدار ، فضل گوہر ماگرے ، چوہدری زاہد اکبر ، سید سجاد حیدر گردیزی ، مشتاق حسین شاہ ، مولانا صدام ،حافظ محمد قدیر ، سردار نوروز خان، سردار ولایت حسین ، سردار نیاز خان ، راجہ ادریس ، سردار مشعل یونس ، راجہ قمر الزمان سمیت ضلع باغ کی مختلف یونین کونسلز سے تعلق رکھنے والے دیگر رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں سے دیرینہ رفاقت کو خیر آباد کہہ کر پیپلز پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کی جنہیں سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور سابق سینئر وزیر حکومت سردار قمر الزمان نے پارٹی پرچم پہنا کر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔




