لیبیا :تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، بچوں سمیت 53 افراد لاپتہ

لیبیا کے ساحل کے قریب ایک افسوسناک حادثے میں ربڑ کی کشتی الٹنے سے کم از کم 53 افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے ہیں جن میں دو کم سن بچے بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ شمال مغربی لیبیا کے ساحلی شہر زوارہ کے شمال میں پیش آیا۔

بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق یہ کشتی چھ فروری کو سمندر میں الٹی گئی تھی تاہم کشتی الٹنے کے بعد کچھ لوگوں کو بچالیا گیا تاہم بروقت ریسکیو نہ ہونے کے باعث درجنوں لوگوں کو نہ بچایا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق ان سوار افراد میں ایشیائی افراد بھی شامل تھے ۔ کشتی میں سینکڑوں سوار افراد سوار بہتر مستقبل کی تلاش میں سمندر کے خطرناک راستے سے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ادارے کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں تاہم اب تک بڑی تعداد میں افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں سوار متعدد افراد یاتو جان کی بازی ہارگئے یا پھر سمندر میں ڈوب گئے ۔جاں بحق یا لاپتہ افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کا ساحلی علاقہ برسوں سے غیر قانونی مہاجرت کے اہم راستوں میں شمار ہوتا ہے جہاں سے افریقہ اور دیگر خطوں کے افراد کشتیوں کے ذریعے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انسانی حقوق کے ادارے اس خطرناک سفر کے دوران پیش آنے والے مسلسل حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

اعلیٰ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Scroll to Top