تسنیم شوکت کا بڑا اعزاز، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کی جانب سے عالمی ایوارڈ مل گیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کی نائب صدر تسنیم شوکت کا ایک اور بڑا اعزاز، انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ و ہیومن ایڈ فوکس یو کے کی جانب سے بین لاقوامی ایوارڈ مل گیا ۔

تسنیم شوکت نے چئیرمین ڈیفنس کمیٹی قومی اسمبلی آف پاکستان سردار فتح اللہ خان سابق صدر ریاست آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان سے ایوارڈ وصول کیا۔

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر شائستہ جدون سینئر رہنما ن لیگ آر برگیڈئیر محمد خان، وزیر حکومت آزاد کشمیر نبیلہ ایوب اور دیگر چیف گیسٹ بھی موجود تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:رمضان کے دوران قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں مسترد، انتظامیہ کے دعوے اور عوامی حقائق میں تضاد

تسنیم شوکت آزاد کشمیر اوربالخصوص راولاکوٹ کی صحافتی برادری میں ایک دبنگ اور جاندار آواز ہیں اور غازی ملت پریس کلب راولاکوٹ کی نائب صدر بھی ہیں

شہریوں اور اعلیٰ حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر تسنیم شوکت کو ہیومن رائٹس موومنٹ، ہیومن ایڈ فوکس یو کے کی جانب سے بین لاقوامی ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی

Scroll to Top