ویوو اسمارٹ فونز بلا سود اقساط اور مفت تحائف کے ساتھ دستیاب

فیصل بینک نے اپنے صارفین کے لیے ویوو (Vivo) کے جدید ترین اسمارٹ فونز پر ایک شاندار پروموشنل آفر کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صارفین اب 0% مارک اپ (بلا سود) پر اپنی پسند کے فون خرید سکتے ہیں۔

اس خصوصی آفر کے تحت صارفین ویوو کے مختلف ماڈلز 6 ماہ تک کی بلا سود اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ادائیگی کے لیے 36 ماہ تک کا لچکدار دورانیہ بھی میسر ہے۔ یہ پیشکش 15 فروری 2026 تک جاری رہے گی، جو صارفین کو پی ٹی اے (PTA) سے منظور شدہ مصنوعات آسان شرائط پر خریدنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ بیٹری لائف والا موبائل فون کون سا ہے؟فہرست سامنے آگئی

نمایاں ماڈلز اور اقساط کا پلان:

نیچے دی گئی تفصیلات کے مطابق، مختلف ماڈلز کی قیمتیں اور ماہانہ اقساط درج ذیل ہیں:

اضافی فوائد میں مفت تحائف شامل ہیں، جن میں ہینڈ فری آکس (Hand-Free Aux) اور سی ٹائپ (C-Type) کیبلز دی جا رہی ہیں۔ مزید معلومات یا خریداری کے لیے فیصل بینک کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا ہیلپ لائن (06 06 06 021 111) پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: اسمارٹ فونز کی بڑھتی قیمتیں، چینی کمپنیوں نے بھی پالیسی تبدیل کر دی

صارفین کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بینکنگ یا مالیاتی خدمات سے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے مخصوص پورٹل یا موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر شکایت درج کرانے کے لیے مکمل طریقہ کار اور ‘کمپلینٹ ٹیوٹوریل’ بھی دستیاب ہے۔

Scroll to Top