فیصلہ

پی سی بی اور بی سی بی سے طویل مذاکرات،آئی سی سی مطالبات ماننے پر مجبور،فارمولہ تیار

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے درمیان پاکستان کے ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے ہیں جس میں پاکستان اور بنگلادش نے دوٹوک موقف اپنا جس پر آئی سی سی کو موقف تسلیم کرنا پڑا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو ٹی 20ورلڈکپ میں بھارت سے میچ کھلانےکے لیے منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ،بھارتیوں کا دبائو، پاکستانی نژاد اماراتی کرکٹر کو واپس بھیج دیا گیا

اس حوالے سے لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری رہے، مذاکرات میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی موجود تھے۔

فریقین کے مابین مذاکرات6 گھنٹے سے زائد جاری رہے جس کے بعد اگلے 24 گھنٹے میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں آئی سی سی اور بی سی بی کے مابین تجاویز کا تبادلہ ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے باہمی رابطہ کار کے فرائض انجام دئیے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے مطالبات پر مثبت ردعمل دیا اور بنگلا دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے کے لیے فارمولہ تیار کر لیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ تجاویز کی حتمی منظوری لینے کیلئے واپس روانہ ہو گئے ۔بنگلا دیش بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی اپنی حکومت کو بریف کرنے کیلئے واپس روانہ ہو گئے ۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ باہمی فارمولے پر اتفاق کے بعد آج دوپہر آئی سی سی اور بی سی بی کا دوبارہ رابطہ ہوگا۔

اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو جواب دیا ہےکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا فیصلہ حکومت کا ہے اور بھارت کے خلاف میچ کھیلنےکا فیصلہ بھی حکومت ہی کرےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20ورلڈکپ، آئی سی سی کی منانے کی کوششیں،پاکستان نے شرائط پیش کردیں

خیال رہے کہ پاکستان بنگلا دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر ورلڈکپ میں بھارت سے میچ نہ کھیلنےکا اعلان کرچکا ہے، بنگلا دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

یہ درخواست آئی سی سی نے مسترد کردی تھی اور بنگلا دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کرلیا تھا۔جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے بھارت سے 15 فروری کو شیڈولڈ میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20ورلڈ کپ کا میچ نہ ہونے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑےگا۔

Scroll to Top