لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شامل حیدرآباد کی ٹیم کا نام سامنے آگیا۔
ہفتے کو پی ایس ایل میں شامل حیدرآباد ٹیم کا نام سامنے آیا اور فواد سرور کی جانب سے پی ایس ایل کی نئی فرنچائز کا نام ‘حیدرآباد ہوسٹن کنگز مین رکھا گیا ہے۔
پی ایس ایل کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں حیدرآباد ہوسٹن کنگز مین کا لوگو بھی جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر 8 کر دی گئی ہے، جن میں حیدرآباد اور سیالکوٹ نئی فرنچائزز کے طور پر شامل ہیں۔
حیدرآباد فرنچائز کے مالک فواد سرور ہیں، جنہوں نے 175کروڑ روپے میں فرنچائز خریدی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کا ریاض گجر کو ہٹا کر تقدیس گیلانی کو ڈپٹی سپیکر لانے کا فیصلہ
حیدرآباد ٹیم کے نام اور لوگو کی تقریب رونمائی نیاز اسٹیڈیم میں ہوئی جس میں اسلام آباد دھماکے کے شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
مالک فواد سرور ٹیم کا نام حیدرآباد کنگزمین رکھنے کا اعلان کیا۔آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر جیسن گلیسپی بطور ہیڈ کوچ ٹیم کو جوائن کریں گے وہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
بریڈ برن کنگز مین حیدرآباد کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ اس سے قبل وہ 2018 سے 2020 تک پاکستان کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
فرنچائز نے آسٹریلیا کے معروف بیٹر مارنس لبوشینے کو بھی براہِ راست سائن کر لیا ہے، جو آئندہ ایڈیشن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس سے قبل حیدرآباد نے صائم ایوب، عثمان خان، معاذ صداقت اور عاکف جاوید کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔ صائم ایوب اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ تھے، انہیں پلاٹینیم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں برقرار رکھا گیا ہے، جس کے بعد وہ رواں سیزن کے مہنگے ترین پاکستانی کھلاڑی بن کر سامنے آئے ہیں۔
عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں 1 کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے میں سائن کیا گیا ہے۔




