وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کا اوورسیز کنونشن کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اوورسیز کنونشن کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری خوشحال خان، سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے شرکت کی۔

محمد راشد حنیف، سیکرٹری حکومت عدنان خورشید، چیئرمین اوورسیز فاؤنڈیشن کے مشیر اعجاز رضا کے علاوہ عابد حسین، مجاہد حسین، لیاقت علی، شعیب محمود، زعفران خان، عبدالغفار، بیرسٹر عمر علی اور وقاص احمد نے شرکت کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا، بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، متعدد کنکشن منقطع ،وارننگ جاری

چیف سیکرٹری نے وزیراعظم کو اوورسیز کنونشن سے متعلق اب تک کی گئی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ اجلاس کے شرکاء نے کنونشن کو مؤثر اور بامقصد بنانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ اوورسیز کشمیری آزاد جموں و کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ریاست کی تعمیر و ترقی میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم کشمیریوں کو ریاستی ترقیاتی عمل میں شامل کرنا، ان کے مسائل سننا اور انہیں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومتی واپوزیشن کے 22 ارکان کا اتحاد، فیصل راٹھور حکومت کو وارننگ جاری

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کنونشن کے تمام انتظامات بروقت، مربوط اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ مہمانوں کو خوشگوار اور یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حل اور ان کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ محکموں کو باہمی رابطہ مزید مؤثر بنانے اور کنونشن کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایات جاری کیں۔

Scroll to Top