ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)ایکسین برقیات احتشام قریشی کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژن ہٹیاں بالا میں بجلی چوری کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
ایس ڈی او جابر فاروق کی قیادت میں لائن سپرنٹنڈنٹ ہیڈ کوارٹر مرزا احمد مغل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دھنی شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومتی واپوزیشن کے 22 ارکان کا اتحاد، فیصل راٹھور حکومت کو وارننگ جاری
آپریشن کے دوران بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشنز منقطع کردیئے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی واقعات، آزادکشمیر میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ، چیکنگ شروع
جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی ریکوری کی گئی۔ اس موقع پر کئی پرانے اور خراب میٹرز تبدیل کیے گئے تاکہ نظامِ ترسیل کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بجلی مزید مہنگی: فروری کے بلز میں اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
لائن سپرٹینڈنٹ مرزا احمد مغل نے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے جس سے محکمہ اور ایماندار صارفین دونوں کو نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بجلی چوری اور نادہندگی کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، مری، گلیات میں برفباری، بارش کا امکان،محکمہ موسمیات
ایکسین برقیات اختشام قریشی نے متعلقہ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ صارفین کو معیاری بجلی کی فراہمی اور لائن لاسز میں کمی کیلئے ایسے آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔
عوام علاقے نے محکمہ برقیات کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے کے لیے اس قسم کے اقدامات مستقل بنیادوں پر کیے جائیں۔اور چوری کی روک تھام کیلئے موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں ۔




