میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات:امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازم قرار

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) محکمہ تعلیم پنجاب نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات دینے والے امیدواروں کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ باز نہ آیا تو خطے میں موجود تمام فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران

2026 کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کو ختم کرنے کیلئے طلبہ کی ڈیجیٹل بائیومیٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقد ہونے والے اجلاس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:بجلی مزید مہنگی: فروری کے بلز میں اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

اجلاس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔امتحانی ہال میں داخل ہونے سے قبل طلبا کی شناخت ڈیجیٹل بائیو میٹرک کے ذریعے کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرپوائنٹس پر چیکنگ کا نظام سخت

پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔

صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ میٹرک امتحانات 24 مارچ 2026 سے شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ اقدام طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے اور عید کے دوران امتحانات کا دباؤ کم ہو سکے۔

Scroll to Top