جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی کی ہدایات کے مطابق ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیشِ نظر ضلع جہلم ویلی میںبھی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
محکمہ پولیس آزادکشمیر اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے ضلع بھر میں کومبنگ آپریشنز اور جنرل ہولڈ اپ جاری ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:جہلم ویلی میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرپوائنٹس پر چیکنگ کا نظام سخت
جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئے موک ایکسرسائز بھی کی جائیں گی۔تمام اہم مقامات، حساس تنصیبات اور ضلع کے داخلی راستوںپر چیکنگ کے انتظامات کئے گئے ہیں ۔
خصوصاً چٹھیاں، موچی گلی اور چکار میں چیکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع میں داخل و خارج ہونے والی تمام ٹرانسپورٹ اور افراد کی جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے باریک بینی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی کلاں خودکش دھماکہ: تحقیقات میں بڑی پیش رفت، 4 سہولت کار گرفتار
ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، بازاروں، شاپنگ مالز اور دیگر پرہجوم مقامات پر Hotel Eye اور EPP ایپس کے ذریعے نگرانی مزید مؤثر بنا دی گئی ہے۔
پیدل اور موبائل گشت کو 24 گھنٹے فعال رکھا گیا ہے۔عوام الناس سے اپیل ہے کہ سیکیورٹی انتظامات میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عازمینِ حج کیلئے سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری دو دن باقی
تمام اہم مقامات، حساس تنصیبات اور ضلع کے داخلی راستوں خصوصاً چٹھیاں، موچی گلی اور چکار میں چیکنگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ضلع میں داخل و خارج ہونے والی تمام ٹرانسپورٹ اور افراد کی جدید سیکیورٹی آلات کے ذریعے باریک بینی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔




