دہشتگردی واقعات، آزادکشمیر میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ، چیکنگ شروع

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد میں تخریب کاری کے بعد آزادکشمیر میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔

ترجمان ایس ایس پی آفس مظفرآباد کی ہدایات کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے حالیہ خوفناک لہر کے تناظر میں سیکورٹی کے حوالے سے آزادکشمیر پولیس نے جامع منصوبہ بندی کر لی ہے –

ضلع بھر میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک سے کومبنگ آپریشنز اور جنرل ہولڈاپ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپارکو کی بڑی کامیابی، پاکستان خلا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے

آزادکشمیر پولیس کے مطابق اس دوران موک ایکسرسائز بھی کی جائیں گی جملہ اہم مقامات،اہم تنصیبات کی سیکورٹی کو سخت بنائے جائیں گے ۔

ضلع مظفرآباد میں تخریب کار،دہشتگرد،ملک،سماج دشمن عناصر کے داخل ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تمام داخلی مقامات پر چیکنگ شروع کردی۔

( انٹری پوائنٹس) کوہالہ،برارکوٹ اور ضلع مظفرآباد کو پاکستان کے اضلاع مانسہرہ، ایبٹ آباد (صوبہ خیبرپختونخواہ) سے ملانے والے پلوں پرچیکنگ و پڑتال کا خصوصی سلسلہ شروع کیا گیا

ضلع مظفرآباد کی حدود میں داخل ہونے اور باہر جانے والی تمام ٹرانسپورٹ اور پیدل چلنے والے اشخاص کی مینٔول اور جدیدسیکورٹی آلات کی مدد سے باریک بینی سے چیکنگ و پڑتال ہو رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پرپیٹرولیم لیوی کا بڑھتا بوجھ، تفصیلات سامنے آ گئیں

ہوٹلز، سرائے، ریسٹ ہاؤسز، گیسٹ ہاؤسز، اہم شاہرات، پرہجوم مقامات بازاروں، شاپنگ مالز، لاری اڈوں پر جدید طریقہ کار ایپلیکیشنز کے ذریعہ چیکنگ و پڑتال کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پیدل اور موبائل گشت کے سلسلہ کو اور انتہائی فعال بنایا گیا ہے- تمام پولیس فورس کو ہمہ وقت چوکس و الرٹ رکھا گیا ہے
سینئر آفیسران تمام تر انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔

عوام الناس سے اپیل ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے پولیس فورس کے ساتھ تعاون کریں- تاکہ ہم سب مل کر وطن عزیز کی حفاظت میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔۔۔

Scroll to Top