اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ نے بانی تحریک انصاف عمران خان کے 13 مختلف مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر دیئے۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے 13 مقدمات کی سماعت کیلئے تشکیل پایا ۔ چیف جسٹس آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل بینچ 9 فروری کو مقدمات کی سماعت کرے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام پرپیٹرولیم لیوی کا بڑھتا بوجھ، تفصیلات سامنے آ گئیں
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر ہے۔ بشری بی بی کی ضمانت کے خلاف پنجاب کی اپیل بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کی فوجداری شکایت کے خلاف اپیل پر سماعت بھی مقرر کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے آفیشل سیکریٹریٹ اور نیب کے مقدمات پر بھی سماعت مقرر کر دی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:دہشتگردی واقعات، آزادکشمیر میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ، چیکنگ شروع
القادر ٹرسٹ کیس میں بانی کی ضمانت کے خلاف نیب اپیل پر سماعت مقرر ہے۔ سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کے خلاف اپیل پر سماعت فکس کی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ برقیات کا عارضی ملازم حق کی خاطر لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گیا
9 مئی لاہور مقدمات میں بانی کی ضمانت کے خلاف حکومت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔
ہتک عزت کیس میں شہباز شریف کے خلاف بانی کی اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ رجسٹرار آفس نے تمام متعلقہ فریقین اور وکلاء کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔




