صدارتی امیدوار کیلئے مشاورت، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کا پارلیمانی اجلاس طلب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا پارلیمانی اجلاس آج رات 8 بجے فریال تالپور کی سربراہی میں زرداری ہاؤس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے پارلیمانی اجلاس میں نئے صدر کے نام پر مشاورت ہوگی۔ صدر ہاؤس میں بیرسٹر سلطان محمود گروپ کا الگ مشاورتی اجلاس، بیرسٹر سلطان گروپ نے صدر ریاست کا عہدہ دینے کا مطالبہ کر دیا،

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد :پولیس کی بڑی کارروائی،خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

ذرائع کے مطابق حکومت اور پارٹی اختلافات میں شدت آنے کی اطلاعات بھی ہیں۔ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی 29 رکنی اتحادی حکومت کے ووٹ کم ہو کر مبینہ طور پر 19، 20 رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے بیرسٹر گروپ اور مہاجرین گروپ کےناراض ارکان کو منانے کیلئے 36 گھنٹوں سے رابطے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ ناراض ارکان کو فریال تالپور کے اجلاس میں تحفظات پیش کرنے کیلئے بھیجنے جانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

Scroll to Top