سانحہ راولپنڈی: مریم نواز کا کل کی بسنت سرگرمیاں منسوخ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی بسنت سرگرمیاں ترک کرتے ہوئے لبرٹی سکوائر پر ہونیوالا میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ وہ سانحہ اسلام آباد کے پیش نظر میں بسنت کی تمام سرگرمیاں منسوخ کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لبرٹی اسکوائر پر ہونے والا میگا بسنت شو بھی منسوخ کر دیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان پہلے کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون کی میزبانی کیلئے تیار

یہ ضروری ہے کہ قوم خوارجی کی لعنت اور ان کےہمدردوں کے خلاف متحد رہے، ان پر کوئی رحم نہ کرے اور ملک کے دفاع میں ہماری مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہو۔

دوسری جانب سانحہ ترلائی کے پیش نظر سندھ حکومت نے بھی ثقافتی تقریبات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس عدالت میں پیش، وارنٹ گرفتاری منسوخ

سینئر وزیرشرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کی لہر قابل مذمت ہے ۔ ثقافتی تقریبات انتہائی سادہ انداز میں منائی جائیں گی ۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ترلائی سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ اور ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Scroll to Top