مریم نواز

ترلائی سانحہ : 25 ایمرجنسی ایمبولینسز روانہ، تمام ہسپتال ہائی الرٹ پر: مریم نواز

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے بعد راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 25 ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام ہسپتال ہائی الرٹ پر ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،ہزاروں لیٹر دودھ تلف،مقدمہ درج

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمز مکمل طور پر تیار ہیں جبکہ بلڈ بینکس اور آپریشن ٹھیٹرز میں زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے انتظامات مکمل ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فٹنس مسائل،آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سے باہر

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی مسجد میں خود کش دھماکہ، 31 افراد شہید ، سکیورٹی سخت

خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 :پاکستان کیلئے مقابلے کی صورتحال بدل گئی

ترجمان وزارت صحت کے مطابق دھماکے کے بعد وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، امام بارگاہ دھماکا، اسپتالوں میں ادویات، طبی آلات اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈاکٹرز نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں زخمیوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، پمز اور پولی کلینک سمیت تمام وفاقی اسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز مکمل فعال ہیں۔

Scroll to Top