بھمبر:فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن،ہزاروں لیٹر دودھ تلف،مقدمہ درج

بھمبر (کشمیر ڈیجیٹل)عدالتِ عظمیٰ کے احکامات کی روشنی میں فوڈ اتھارٹی بھمبر کا بھرپور کریک ڈاؤن، ہزار لیٹر دودھ ضبط کر کے تلف کردیا۔

فوڈ اتھارٹی بھمبر نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انتباہ جاری کردیا۔ فوڈ اتھارٹی بھمبر کا عوامی صحت کے تحفظ کیلئے فیصلہ کن کریک ڈاؤن جاری ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ترلائی مسجد میں خود کش دھماکہ، 31 افراد شہید ، سکیورٹی سخت

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی دودھ کی ترسیل روکنے کیلئے بڑےپیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی آفیسر محمود علی خان کی سربراہی میں علی بیگ کے مقام پر ناکہ بندی کے دوران پنجاب سے دودھ لے کر آنے والی گاڑی کو روکا گیا جس کی جانچ کے دوران گاڑی میں موجود ہزار لیٹر دودھ برآمد ہوا۔

قانونی تقاضوں اور عدالتی ہدایات کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر دودھ کو موقع پر ہی ضبط کر کے تلف کر دیا گیا، جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ علی بیگ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دیوان علی خان چغتائی اپنے کیےگئے وعدوں پر عملدرآمد کرائیں، عوام علاقہ

یاد رہے کہ عدالتِ عظمیٰ اور فوڈ اتھارٹی آزاد کشمیر کے احکامات کے تحت بیرونِ آزاد کشمیر سے اندرونِ آزاد کشمیر دودھ کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد ہے۔

کارروائی میں اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد، ریحان امتیاز، مدثر الرحمان اور عبداللہ زبیر بھی شامل تھے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ عوامی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کریک ڈاؤن آئندہ بھی بلا امتیاز جاری رہے گا، اور قانون شکنی کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

Scroll to Top