ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: فٹنس مسائل،آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ ورلڈ کپ سے باہر

کینبرا( کشمیر ڈیجیٹل ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے ایک روز قبل آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا پہنچا ہے ۔

فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکے اور اسی وجہ سے وہ ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے ۔

سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اس اُمید میں تھی کہ ہیزل ووڈ سپر 8 مرحلے تک اپنی فٹنس دوبارہ حاصل کر لیں گے ، تاہم انہیں مکمل فٹ ہونے کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ابتدائی میچز کے لیے ٹیم کے پاس کافی بولرز موجود ہیں ، اس لیے فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹی20ورلڈکپ سے متعلق شہبازشریف کا دبنگ بیان، بنگلا دیش کا ردعمل آگیا

یہ نقصان آسٹریلوی ٹیم کیلئے پہلے ہی مہنگا پڑ چکا ہے کیونکہ فاسٹ بولر پیٹ کمنز بھی انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں ۔

ہیزل ووڈ اور کمنز دونوں کی غیر موجودگی میں آسٹریلوی فاسٹ بولنگ لائن اپ کو بڑے میچز اور سپر 8 مرحلے کے دوران کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کیخلافکھیلے گی ۔ آیا ،آسٹریلوی ٹیم اپنی مطلوبہ فارم اور بولنگ طاقت برقرار رکھ پائے گی یا نہیں ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ آسٹریلیا کو اہم کرکٹرز کی غیر موجودگی کا سامنا ہے لیکن ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ ابتدائی میچز کے دوران ان کے پاس متبادل اور تجربہ کار بولرز موجود ہیں، جو ٹیم کی کارکردگی کو متوازن رکھنے میں مدد کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، سری لنکا پاکستان سے بڑی اپیل کردی

اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا اپنی بولنگ لائن اپ کو کیسے منظم کرے گا اور ہیزل ووڈ کی واپسی کب تک ممکن ہو گی ۔

Scroll to Top