صورت حال

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 :پاکستان کیلئے مقابلے کی صورتحال بدل گئی

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد پاکستان کیلئے مقابلے کی صورت حال بدل گئی ہے ۔

شائقین کرکٹ کو ہر ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ انتظار پاک-بھارت ٹاکرا دیکھنے کا ہوتا ہے لیکن آئی سی سی میں بھارتی قیادت کی حالیہ سیاست نے اس دیرینہ کرکٹ مقابلے کو متاثر کر دیا ہے ۔

پاکستان نے بنگلادیش کے ساتھ ہونے والی غیر منصفانہ صورتحال پر احتجاج کے طور پر بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، جس سے ورلڈ کپ میں پاکستان کی سب سے بڑی حریف ٹیم کا کردار غیر فعال ہو گیا ۔

اب پاکستان کے لیے سب سے اہم ٹیمیں وہ ہیں جن کے خلاف میچز میں فتح تقریباً لازمی ہے، یعنی نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا۔ یہ ٹیمیں کھیل کے لحاظ سے پاکستان کے لیے اتنی بڑی چیلنج نہیں رکھتیں، لیکن ان کے خلاف میچز جیتنا پوائنٹس ٹیبل میں مستحکم پوزیشن کے لیے ضروری ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بائیکاٹ کے باوجود میچ کیلئے کولمبو جائیں گے : سوریا کمار یادیو

تاہم پاکستان کے لیے اصل خطرہ موسمی حالات ہیں۔ تمام میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں اور وہاں غیر متوقع بارشوں کا امکان زیادہ ہے ۔ سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پاکستان کے افتتاحی میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو ٹیم کی منصوبہ بندی اور کارکردگی پر اثر ڈال سکتی ہے ۔

اگر کسی بھی میچ میں بارش یا دیگر وجوہات کی وجہ سے کھیل مکمل نہ ہو سکا تو پاکستان نہ صرف پوائنٹس میں پیچھے رہ سکتا ہے بلکہ نیٹ رن ریٹ میں بھی دیگر ٹیموں کے مقابلے کمزور پوزیشن پر آ جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ، عالمی کرکٹ میں نئی قانونی بحث چھڑ گئی

اس لیے پاکستان کے لیے بھارت کے بغیر سب سے بڑا چیلنج اب ہر میچ میں مستحکم کارکردگی اور موسم کے اثرات سے نمٹنا ہے تاکہ سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات قائم رہیں ۔

Scroll to Top