وادی لیپہ ( رپورٹ:نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل عبد الصبور اعوان ) وادی لیپہ کے عوام نے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی کی جانب سےعلاقے میں کیے گئے ترقیاتی وعدوں پر فوری طور پرعمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
لیپہ ویلی یہ اقدامات سابق وزیر اعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کے وادی لیپہ کے دورے کے دوران کیے گئے وعدوں پر مبنی ہیں ، جن میں خیراتی باغ ہائیڈرل پاور پراجیکٹ ، لیپہ بائی پاس اور برتھواڑ گلی روڈ کی پختگی شامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی،سردارتنویر الیاس
عوامی حلقوں نے زور دے کر کہا ہےکہ یہ منصوبے علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، تاہم گزشتہ کچھ سالوں سے ان منصوبوں کی تکمیل میں مسلسل تاخیر رہی ہے ۔
علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وعدوں کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ وادی کی بنیادی ضروریات اور سیاحتی مواقع میں بہتری آسکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر : پہاڑی سے گر کر زخمی نایاب تیندوا جانبر نہ ہو سکا
ان کے مطابق برتھواڑ گلی روڈ اور لیپہ بائی پاس کی تکمیل سے نہ صرف مقامی ٹریفک میں آسانی ہوگی بلکہ وادی میں سیاحت کے فروغ کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔
اس کے ساتھ ہی خیراتی باغ ہائیڈرل پاور منصوبے سے سردیوں میں بجلی کی کمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوجائے گا جس سے مقامی افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل دینگے،نیاز اللہ خان نیازی
عوام کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ برتھواڑ گلی روڈ لیپہ بائی پاس سے سیاحت کو فروغ ملے گا، خیراتی باغ ہایڈرل پاور بننے سے سردیوں میں لؤڈ شیڈنگ کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو گا ۔




