ایک سوٹ کتنے میں سلائی ہوگا؟باغ میں کپڑے سلائی کے نئے ریٹ جاری

باغ ( کشمیر ڈیجیٹل )رمضان کی آمد آمد ہے ،ٹیلرز حضرات نے بھی کپڑوں کی سلائی کے لئے اپنے اپنے ریٹ مقررکردئیے تاہم باغ کی انتظامیہ کی طرف سے ٹیلرز کے لئے ریٹ مقرر کردئیے گئے ہیں جس کے مطابق مردانہ سوٹ کی سادہ سلائی کا ریٹ 1000 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

خواتین کے کپڑوں کی سلائی کا فی جوڑا 800 روپیہ لیا جائے گا جبکہ بچوں کے کپڑوں کی سلائی فی سوٹ 750 روپے میں کی جائے گی۔

انتظامیہ کی طرف سے ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ مقررہ ریٹ لسٹ سے زائد وصولی کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا

،عوام کی طرف سے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے اورمطالبہ کیا جارہا ہے کہ دیگر علاقوں اور شہروں میں بھی اسی طرح ریٹ لسٹ جاری کی جائے تاکہ کوئی بھی عوام سے کپڑوں کی سلائی کے لئے زائد وصولی نہ کرسکے۔رمضان المبارک میں عوام عید کیلئے کپڑے سلائی کراتے ہیں جبکہ ٹیلرز حضرات موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زائد قیمت وصول کرتے ہیں اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جاتا ہےتاہم انتظامیہ کا یہ احسن اقدام ہے جس سے باغ کے عوام کو سہولت میسر آئے گی اور وہ زائد سلائی دینے سے بچ جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں

باغ کی باہمت بہنیں: کاروبار شروع کیا اور اب دوسروں کو خود مختاری کا راستہ دکھا رہی ہیں،

Scroll to Top