لاہور میں بسنت کے دھوم دار آغاز کیساتھ ہی افسوسناک واقعات،3شہری زخمی

لاہور میں بسنت کا دھوم دار آغاز ہوگیا ہے ، حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کے باوجود کچھ ہی گھنٹوں میں ہونیوالے واقعات میں 3افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈیفنس فیز 5 میں موٹر سائیکل پر گھر واپس جانے والے 21 سالہ رافیع تنویر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے فوراً بعد رافیع تنویر کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روزانہ 2کلو گالیاں،بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی صحت کا راز بتا دیا

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پتنگ کی ڈور رافیع کی گردن پر گہرے زخم چھوڑ گئی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ معمول کے مطابق موٹر سائیکل پر سفر کر رہا تھا۔

چند ہی گھنٹوں بعد شہر کے علاقے گلشن راوی میں اسی نوعیت کا ایک اور واقعہ رپورٹ ہوا، جہاں پتنگ کی ڈور پھرنے سے 45 سالہ شبیر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کے چہرے اور ناک پر ڈور پھر گئی، جس سے وہ لہولہان ہو گیا، جبکہ موقع پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

قبل ازیں پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےرات بارہ بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیاتھا، لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔

بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی ، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔

بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں،کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے، رنگ برنگے لباس پہنے ہیں اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر : پہاڑی سے گر کر زخمی نایاب تیندوا جانبر نہ ہو سکا

لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہوئی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔

Scroll to Top