کراچی، معروف شاہراہ پر لگی سکرین ہائیکرنےہیک کرلی، تحقیقات شروع

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) کراچی کی معروف شاہراہ پر لگی ایس ایم ڈی سکرینز پر ڈیجیٹل دہشتگردی کا حملہ ہوا جس کے بعد چند منٹ کیلئے ان پر غیر اخلاقی مواد چلادیا گیا۔

حکام کو جونہی اطلاع ملی انہوں نے فوراً اس کا تدارک کیا اور مذکورہ سکرین کو فوری بند کر دیا گیا۔

یہ واقع ہمیں سبق دیتا ہے کہ ہمیں اپنی زمینی سرحدوں کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت بھی کرنی ہے جس کیلئے تمام بیرونی ٹریفک پر کنٹرول ہونا بہت ضروری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:غریب خاندانوں کو 3 سے 5 ایکڑزمین الاٹ کی جائے گی،مریم نواز

سائبر کرائم اتھارٹی نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔سائبر کرائم کے ذرائع کے مطابق سکرین ہیک کرنے میں ایک ’’مخصوص‘‘ سیاسی جماعت ملوث ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی شہرمیں یہ پہلا واقعہ ہے جہاں ایک کام کرنیوالی ایک نجی کمپنی کی شاہراہ پر لگی ایس ایم ڈی اسکرین ہائیکرز نے ہیک کرلی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کینسر کا عالمی دن :پی اے ای سی علاج کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم

ایس ایم ڈی اسکرین پر چلنے والی ایکس ریٹیڈ فلم ایک پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت ہے، اسے ہیک کرلیا گیا۔

این سی سی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ہوسکتا ہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Scroll to Top