لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ کے نام سے نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا جس کے ذریعے غریب عوام کو مفت زمین ملے گی۔
راجن پور میں الیکٹرو بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کہ وہ ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ منصوبہ شروع کر رہی ہیں جس کے تحت غریب عوام کو 2.5 لاکھ ایکڑ اراضی مفت دی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جلد پاکستان کا دورہ کرینگے: سفیر احمد فاروق
مریم نواز نے کہا کہ بے روزگار اور غریب افراد کو 3 سے 5 ایکڑا زمین الاٹ کی جائے گی۔ انہوں نے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کو فصل اُگانے کیلئے کسان کارڈ بھی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے کھاد، پیسٹی سائیڈ اور بیج حاصل کر سکیں گے۔
علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہر تحصیل میں سینٹر آف ایکسی لینس بنانے کا اعلان کیا جبکہ صوبے کی تمام تحصیلوں میں ایک سال میں گرین بس چلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کینسر کا عالمی دن :پی اے ای سی علاج کی مساوی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم
مریم نواز نے خطاب میں کہا کہ نواز شریف (سابق وزیر اعظم) نے راجن پور کے لوگوں کیلئے پیار بھرا خصوصی سلام بھیجا ہے، یہ لوگ نواز شریف کے دل کے بہت قریب ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں راجن پور پنجاب کا آخری ضلع ہے لیکن میں کہتی ہوں پنجاب راجن پور سے شروع ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں19 فروری کو پہلے روزے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
بلوچ پگڑی، بلوچ چادر اور بلوچ ٹوپی کو سلام پیش کرتی ہوں، اس میں لاہور کی طرح دنیا کی بہترین اور جدید ترین الیکڑو بس چلا رہے ہیں جبکہ 12 ارب روپے کی لاگت سے 72 سڑکیں بن رہی ہیں۔




