ایکشن کمیٹی میں دم ہے تو الیکشن میں آئے،مشتاق منہاس صدارتی دوڑ میں شامل،مجتبیٰ بٹ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) سینئر صحافی محمد مجتبیٰ بٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سعد ذوالفقار خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری کے انتقال کے بعد آزادکشمیر کا آئینی عہدہ اب خالی ہے جس کیلئے مختلف نام گردش کررہے ہیں ۔

گزشتہ دنوں میں سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر بڑے بڑے نام لئے جارہے تھے جن میں سردار عتیق خان، سردار یعقوب خان ، سردار مسعود خان ، چوہدری یٰسین اور سابق ترجمان دفترخارجہ تسنیم اختر کا نام شامل ہے ۔

سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ ایک ایسا نام جس کا عوام کے وہم وگمان میں بھی ابھی تک نہیں ہے ۔ پس پردہ اس شخصیت کا نام چل رہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں19 فروری کو پہلے روزے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

باوثوق ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کی صدارتی عہدے کیلئے راجہ مشتاق منہاس کا نام سامنے آرہا ہے ۔

سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ سابق وزیرحکومت آزادکشمیر جاوید بٹ کو صدر بنانے کیلئے سوشل میڈیا پر بڑی کمپین چل رہی ہے

ان کے چاہنے والے مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں فوری طور پر صدرآزادکشمیر کا عہدہ دیا جائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف مہاجرین کیلئے 5 ہزارروپے ماہانہ الائونس کا اعلان کرینگے،امیر مقام

جاوید بٹ کے صدارت کیلئے چانسز بہت کم ہیں ۔ ہاں وہ رکشہ یونین کے صدر منتخب ہوسکتے ہیں ان کیلئے اسی میں بھلائی ہے ۔

سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے حکومت آزادکشمیر اور بالخصوص حکومت پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے جس نے اس معاملے پر فوری نوٹس لیا

مزید یہ بھی پڑھیں:5ہزار کے نوٹ ختم نہیں کئے جارہے،پلاسٹک کرنسی زیرتجویز، گورنر اسٹیٹ بینک

عوامی ایکشن کمیٹی کو انگیج کیا ۔ عوامی ایکشن کمیٹی اس معاملے کو ویسے ہی اچھال رہی ہے ۔

بار بار مہاجرین کی نشستوں کے حوالے سے عوامی ایکشن کمیٹی کی بیان بازی معاملے کو لٹکارہی ہے ۔ حالانکہ پوری قوم جانتی ہے کہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ آئینی معاملہ ہے اور پارلیمنٹ ہی حل کرسکتی ہے ۔

اس کیلئے دو تہائی اکثریت بھی چاہیے ۔۔یہ ایک قانونی اورآئینی طریقہ ہے جسے عوامی ایکشن کمیٹی پامال کرنا چاہتی ہے ۔

سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی ممبران الیکشن میں آئیں عوامی مینڈیٹ لیں اور اسمبلی میں پہنچ کر اس حوالے سے قانون سازی کریں ۔ مگر میں نہیں سمجھتا کہ عوامی ایکشن کمیٹی الیکشن میں حصہ لے گی بلکہ یہ الیکشن سے بھاگ رہی ہے

کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ عوام میں سے اہم وقت پرانہیں کوئی بھی ووٹ نہیں دے گا۔ انہیں لوگوں کو ووٹ ملے گا جو 70 سال سے عوامی ووٹ لیکر اسمبلی میں آتے رہے ہیں ۔

سینئر صحافی مجتبیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے 38 مطالبات پر تو حکومت آزادکشمیر نے اب تک عمل کروادیا ہے ۔ اور ان تمام مطالبات کے تقریباً حکومت آزادکشمیر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہی

ں۔اوپن میرٹ پر داخلوں کی بات ہو یا اشرافیہ کی مراعات کی واپسی ہو تمام مطالبات پر حکومت آزاد کشمیر کام کررہی ہے ۔

Scroll to Top