پاکستان کابھارتی ٹیم سے میچ نہ کھیلنا،بھارت کے منہ پر طمانچہ :پریانکا چتُر ویدی

بی سی سی آئی کو بڑا دھچکا،بھارتی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتُر ویدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو بھارت کے منہ پر تماچہ قراردیدیا۔

پریانکا چتُر ویدی کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔انہوں نے پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ سازی میں کمزوری دکھانے پر بھارت پر سخت تنقید کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:5ہزار کے نوٹ ختم نہیں کئے جارہے،پلاسٹک کرنسی زیرتجویز، گورنر اسٹیٹ بینک

پریانکا چتُر ویدی نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیرِ کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ترین ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی پینلٹی اور فائن دینے سمیت اس فیصلے کے بعد ہونے والے اثرات کے لیے بھی تیار ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی خود کفالت کیلئے ویمن چیمبر آف کامرس اور مسلم ہینڈ کا مل کر چلنے پراتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت وہ مؤقف اختیار نہ کر سکا جو اسے وقت پر کرنا چاہیے تھا ۔

واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آج سرطان کے خلاف جدوجہد میں مشترکہ عزم کی تجدید کا دن ہے، صدرآصف علی زرداری کا پیغام

بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔

Scroll to Top