مظفرآباد: پاپڑ804سمیت متعددفوڈ مصنوعات پرپابندی عائد

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری/فوڈ سٹینڈرڈز کے مغاہر اشیائے خوردونوش کیخلاف کریک ڈاؤن جاری۔

اویس برادرز کی فوڈ پراڈکٹس Shandar Salanty، Shandar Ringo Salanty (Shandar ، AB Nawab Kurkura، AB Salanty جبکہ ذیشان برادرز فوڈ کمپنی کی پراڈکٹس Zeeshan Brothers Ginger Snacks، Zeeshan Brothers 804 Snacks اور Zeeshan Brothers Tomato Ketchup کی اندرونِ آزاد کشمیر فروختگی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کبھی رشوت دینےکی ضرورت نہیں پڑی، 73 فیصد پاکستانیو ں کا اظہار خیال

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ اتھارٹی آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات کے نمونہ جات حاصل کر کے باقاعدہ لیبارٹری تجزیہ کروایا ۔

جس کے بعد لیبارٹری تجزیاتی رپورٹ کی روشنی میں کمپنیوں کی مذکورہ مصنوعات کو غیر تسلی بخش اور غیر معیاری قرار دیا گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پہلی مسلم خاتون افسر اسرائیلی فوج کی ترجمان مقرر

آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 کے سیکشن 25کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان مصنوعات کی آزاد کشمیر بھر میں تیاری، ترسیل اور فروخت پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت اور مہاجرین جموں وکشمیر کے مابین ہنگامی اجلاس، بھوک ہڑتال کی دھمکی

فوڈ اتھارٹی حکام نے تمام فوڈ سیفٹی ٹیموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ مذکورہ کمپنیوں کی مصنوعات کو مارکیٹس سے فوری طور پر ہٹا کر ضبط کیا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Scroll to Top