آذاد کشمیر کیلئے بڑا اعزاز،ڈاکٹر خالد محمودوفاقی وزارت داخلہ میں بحیثیت کوآرڈینیٹر نیکٹا تعینات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد جموں و کشمیر کیلئے ایک بڑا اعزاز، سینئر موسٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر خالد محمود چوہان کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) میں گریڈ 21 کے کوآرڈینیٹر کے طور پر مستقل بنیادوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرخالد محمود چوہان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، اعلیٰ کارکردگی اور انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں وسیع تجربے کے باعث اس اہم عہدے کیلئے منتخب کئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر خالد محمود کی تقرری نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ ملک بھر کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے، جو انسدادِ دہشت گردی کے قومی بیانیے کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ڈاکٹر خالد محمود کی تعیناتی ان کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ دیانت داری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں گراں قدر خدمات کا اعتراف ہے۔

ڈاکٹر خالد محمود کی تعیناتی سے آزادکشمیر میںخوشی کی لہر دوڑ گئی توقع ہے کہ ڈاکٹر خالد محمود چوہان نیکٹا کے پلیٹ فارم سے قومی سلامتی کے تقاضوں کو مزید مؤثر طریقے سے پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
سابق سینئر وزیر طارق فاروق کے الزامات بے بنیاد قرار، بھمبر یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

Scroll to Top