ملک بھر میں آج شبِ برات منائی جائے گی

آج ملک بھر میں شبِ برات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، جبکہ لوگ نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور دعاؤں میں مصروف رہیں گے۔

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ شبِ برات رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور رات ہے۔ ربِ کریم غفورالرحیم کی رحمت ہر وقت اپنے بندوں پر جاری رہتی ہے، لیکن کچھ لمحات کو خصوصی فضیلت حاصل ہے اور شبِ برات انہی میں سے ایک رات ہے، جس میں گناہوں میں ڈوبے بندوں کے لیے توبہ کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد کی طالبہ رامین حسن کو سعودی عرب میں عالمی اعزازسے نوازا گیا

علمائے کرام کے مطابق شعبان کی پندرہویں رات کے بے شمار فضائل ہیں۔ اس رات میں بندوں کا سال بھر کا رزق، زندگی اور موت سے متعلق فیصلے اللہ تعالیٰ کے حکم سے لکھے جاتے ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی کا کہنا ہے کہ شبِ برات کو لیلۃ المبارکہ کہا جاتا ہے۔ حدیث مبارکہ میں آتا ہے کہ اس رات قیام کیا جائے اور دن کو روزہ رکھا جائے، یعنی 15 ویں شب میں عبادت اور نماز کی جائے۔ یہ رات انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں اعمال اللہ کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: روس میں 4 چاند کی وائرل ویڈیوز کی سائنسی حقیقت سامنے آگئی

Scroll to Top