آزادکشمیر میں قبل از وقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں، مدت پوری کرینگے، ظفراقبال ملک

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر ہائیر ایجوکیشن آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ظفر اقبال ملک نے کہاہے کہ آزادکشمیر میں قبل ازوقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں الیکشن مقررہ وقت پرہی ہونگے، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائینگے اورانشاء اللہ سرخرو بھی ہونگے۔

وزیرہائیرا یجوکیشن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی قیادت میں اپنی ذمہ داریوں کونبھانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گئے،تحریک آزادی کشمیر کیلئے جدوجہد ترجیح ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے اس حوالے سے آخری حدتک جانے کا اعلان کیا ۔

وزیر حکومت ظفر اقبال ملک کا اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اگرسفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر حل نہ ہواتوکشمیری بازوشمشیر کشمیرکو آزادکروائیں گئے،

وزیرحکومت کا کہنا تھا کہ میں نے حالیہ دورہ امریکہ سرکاری اخراجات پرنہیں بلکہ ذاتی خرچ پر کیا،اور اپنی کشمیری عوام کی مختلف فورمزپربھرپور انداز میں ترجمانی کرنے کی کوشش کی۔

دورہ کے دوران امریکہ میں مقیم ہماری پاکستانی وکشمیری کیمونٹی نے جس والہانہ محبت وعقیدت کا اظہار کیا،انتہائی شکرگزار ہوں،ایک سوال کے جواب میں انکاکہنا تھاکہ سیاسی مخالفین حسد وبغض کی بنیادپر تنقید کر رہے ہیں، وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے واضح کرتے ہیں کہ وہ احساس کمتری کاشکار ہیں، ان کی حرکتیں ہمارے لئے ہرگز پریشان کن نہیں ۔

وزیر حکومت ظفر اقبال ملک نے کہاکہ حلقہ راج محل میں تعمیروترقی کا جال بچھا دیا،ہیلتھ پیکج کے بعد اب ایجوکیشن پیکج بھی آرہا ہے،عوام کی ضروریات کو پورا کیا جارہاہے،یہ سب 2021ء کے الیکشن میں موروثی سیاست کے خاتمے کے نتیجہ میں ممکن ہواہے،راج محل کی عوام ثابت قدمی اور اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کریں۔

یہاں تعمیر وترقی کے جاری سفر کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،راج محل کی پسماندگی کامکمل خاتمہ کر کے دم لیں گئے،اس موقع پر کاروباری شخصیت وسابق کونسلر محمد بشیر ملک اور دیگر بھی موجود تھے۔
وادی لیپا :650 روپے سے زائد قیمت میں فروخت ہونیوالا مہنگا ترین سرخ چاول

Scroll to Top