flights

سعودی عرب وخلیجی ممالک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ اسکلز سرٹیفکیٹ کی شرط کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

بیورو کے مطابق یہ شرط پہلے یکم فروری 2026 سے نافذ کی جانی تھی  تاہم اب اس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب ورک ویزا کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اہم خبرآگئی

اس فیصلے سے محنت کشوں، ہنرمند افراد اور بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند شہریوں کو تیاری کے لیے اضافی وقت ملے گا، جس سے سفری اور دستاویزی امور میں آسانی پیدا ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ توسیع کا مقصد خلیجی ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کے لیے بہتر اور منظم مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ عالمی معیار کے مطابق ہنر اور سافٹ اسکلز کے ساتھ ملازمت کے امکانات بڑھائے جا سکیں۔

درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ویب سائٹس اور مستند ذرائع سے تازہ ہدایات اور تقاضوں سے باخبر رہیں۔

بیورو نے اس سے قبل نئے آن لائن پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ سے متعلق وضاحت بھی جاری کی تھی۔

سوشل میڈیا پر بعض غیر ذمہ دار عناصر یہ تاثر دے رہے تھے کہ یکم فروری 2026 سے بیرون ملک جانے والے تمام افراد کے لیے آن لائن پروٹیکٹر (ای پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ لازمی ہو گیا ہے، جو درست نہیں ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے صرف سرکاری اعلانات پر اعتماد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کیلئے اہم سہولت متعارف

اس اقدام سے پاکستانی محنت کشوں اور ہنرمند افراد کو بیرون ملک ملازمت کے لیے تیاری میں مزید سہولت اور اعتماد حاصل ہوگا۔

Scroll to Top