صدر آزادکشمیر کون؟تنویر الیاس،تسنیم اسلم، چوہدری یٰسین،سردار عتیق خان کے درمیان جوڑ پڑ گیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کے بعد صدارتی آئینی عہدے کیلئے نمایاں سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں صدارتی عہدےکیلئے جوڑ توڑ شروع،آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی میں سیاسی سرگرمیاں تیزہوگئیں۔

آزادکشمیر کا اہم آئینی عہدہ خالی ہوتے ہی نئے صدرآزادکشمیر کے انتخاب کی دوڑ شروع، اسلام آباد اور مظفرآباد میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، عدالت پیش کرنیکا حکم

ذرائع کے مطابق سیاسی وسماجی رہنمائوں نے اسلام آباد اور مظفرآباد میں باقاعدہ لابنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ پس پردہ رابطے کرکے حمایت حاصل کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق آئندہ چندروز میں مزید سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس آئینی عہدے کیلئے ان شخصیات کے نام سامنے آرہے ہیں جو وفاق اور آزادکشمیر کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے کا تجربہ رکھتے ہوں۔

ذرائع کے مطابق اس آئینی عہدے پر تعیناتی کیلئے جن ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان، سابق صدر مسعود خان، سابق صدر ووزیراعظم سردار یعقوب خان ،سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان ، صدر پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری یٰسین سمیت سابق ترجمان دفترخارجہ تسنیم اسلم کے نام بھی شامل ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی کفیل کی پاکستانی ڈرائیور سے مثالی دوستی، مدینہ میں جذباتی ملاقات کی داستان

ذرائع کے مطابق آئینی عہدے کیلئے پیپلزپارٹی میں مشاورت جاری ہے جس کیلئے چوہدری یٰسین مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آئینی عہدے کیلئے ابھی تک سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم، سابق وزیراعظم سردار عتیق خان، چوہدری یٰسین صدر آزادکشمیر کیلئے مضبوط امیدوار سامنے آئے ہیں۔

دفتر کی آئینی اور علامتی اہمیت کے پیش نظر بڑی سیاسی جماعتیں کسی بااثر اور تجربہ کار شخصیت کو اس عہدے پر تعینات کرنے کی خواہشمند ہیں۔

حتمی فیصلہ کرنے سے پہلے سیاسی جماعتیں اپنی قیادت کے ساتھ اندرونی مشاورت تیز کر رہی ہیں جبکہ اتحادی جماعتوں سے بھی تعاون حاصل کر رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے صدر کے انتخاب کا عمل آئینی تقاضوں کے مطابق سختی سے مکمل کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

Scroll to Top