عام تعطیل

پنجاب میں ایک ساتھ 4چھٹیاں، عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

پنجاب میں ایک ساتھ چار چھٹیوں کے بارے میں جان کر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 6 فروری کو بسنت کی صوبائی تعطیل اور پھر ہفتہ و اتوار کی وجہ سے ایک طویل ویک اینڈ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال 2026 میں کتنی چھٹیاں ہونگی؟ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

مریم نواز نے بیان میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ پنجاب بھر کے لوگ اس وقت کو آرام کرنے، تازہ دم ہونے اور ان چھٹیوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے استعمال کریں گے۔

پنجاب کے عوام کو بسنت کے تہوار کا بے صبری سے انتظار ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کو بسنت کی مناسبت سے سجا دیا گیا ہے جبکہ تمام سڑکیں روشن ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے عوام سے توقع ظاہر کی کہ وہ اس موقع کو آرام کرنے، توانائی بحال کرنے اور خوشگوار انداز میں گزاریں گے۔

ادھروفاقی حکومت نے رواں سال تعطیلات کا کیلنڈر جاری کیا ہے جس میں 11 تعطیلات اور 23 آپشنل چھٹیاں ہوں گی۔

کیلنڈر کے تحت 5 فروری کو یوم کشمیر اور 23 مارچ کو پاکستان ڈے کی سرکاری چھٹی ہوگی۔اس کے علاوہ 21، 22 اور 23 مارچ کو عید الفطر کی متوقع چھٹیاں ہوں گی اور یکم مئی لیبر ڈے اور 28 مئی یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیرحکومت کا عام تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری

27، 28 اور 29 مئی کو عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ 24 اور 25 جون کو 9 اور 10 محرم کی عام تعطیل ہوگی۔

14 اگست کو ملک بھر میں یوم آزادی، جبکہ 25 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ منائی جائے گی اور 9 نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے کی چھٹی ہوگی۔اس کے ساتھ مسیحی برادری کیلئے 26 دسمبر کو بھی تعطیل ہوگی۔

اس کیلنڈر کے مطابق سرکاری اور بینک شعبے کے ساتھ ساتھ نجی ادارے بھی اپنے سالانہ شیڈول کے مطابق چھٹیوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top