صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود میرپور میں پورے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو سرکاری و فوجی اعزاز ’’گن کیرج‘‘ (Gun Carrriage)کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

یہ وہ اعزاز ہے جو پاکستان میں صرف 5 شخصیات کو نصیب ہوا ۔ اس سے قبل یہ اعزاز بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ، جنرل محمد ضیاء الحق، عبدالستار ایدھی اور ڈاکٹر روتھ فاؤکو دیا گیا ۔

آج بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا نام بھی ’’گن کیرج ‘‘کا اعزاز لینے والی انہی باوقار شخصیات کی فہرست میں شامل ہو گیا ۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد کشمیر کی پہلی شخصیت ہیں جن کی تدفین ’’گن کیرج‘‘ کے ساتھ کی گئی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سلطان کی رحلت پوری قوم کیلئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے : شہباز شریف

نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیرراجہ فیصل ممتاز راٹھور ، سابق وزرائےاعظم ، وزراء،  سیاسی قیادت ، فوجی افسران ،اعلیٰ بیورو کریسی سمیت تمام مکاتب فکر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے موقع پر مرحوم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ فضاء سوگوار رہی اور ہر آنکھ اشکبار نظر آئی ۔ تدفین کے موقع پر دعائے مغفرت کی گئی اور کشمیری کاز کیلئے مرحوم کی طویل سیاسی و سفارتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تدفین کے بعد ان کے صاجزادے وزیر حکومت چوہدر ی یاسر سلطان کو قومی پرچم عطا کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سلطان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا،بلاول بھٹو کا تعزیتی پیغام

صدرر یاست کے جسد خاکی کو پاک فوج اور آزاد کشمیر کے پولیس دستے نے سلا می پیش کی ۔ آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ معروف روحانی مرکز گلہار شریف کی ممتاز روحانی شخصیت قاضی محمد رفیق نے پڑھائی ۔

Scroll to Top