تعطیل

یومِ یکجہتی کشمیر،وفاقی حکومت نے 5 فروری سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 5 فروری 2026 کو ملک بھر میں یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی ۔

یومِ کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئےمنایا جاتا ہے، اور اس دن ملک کے مختلف شہروں میں خصوصی تقاریب، ریلیاں، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں ۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس دن کا مقصد نہ صرف کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرنا ہے بلکہ عوام کو اس مسئلے کی تاریخی، سیاسی اور انسانی اہمیت سے آگاہ کرنا بھی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:انسانی زنجیر: یہ منفرد طرز کہاں سے آیا اور یومِ یکجہتی کشمیر پر اس کی اہمیت

ہر سال کی طرح 2026 میں بھی مختلف سرکاری اور نجی ادارے اس موقع پر سرگرمیاں منعقد کریں گے تاکہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کی جا سکے اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی جا سکے ۔

یہ تعطیل تمام وفاقی اور صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور زیادہ تر نجی دفاتر پر لاگو ہوگی ۔ فیصلہ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے تحت کیا گیا ہے، جو یومِ کشمیر کو ملک کے قومی سطح پر تسلیم شدہ اہم دنوں میں شامل کرتا ہے، جیسے کہ یومِ پاکستان (23 مارچ) اور یومِ آزادی (14 اگست) ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یومِ یکجہتی کشمیر،بہادر کشیریوں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہبازشریف

سرکاری و غیر سرکاری سطح پر یومِ کشمیر کی تقریبات میں ریلیاں، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات شامل ہوں گے ، جن میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کی جائے گی اور عالمی سطح پر ان کے حقوق کی اہمیت اجاگر کی جائے گی ۔ حکومت کا مقصد یہ بھی ہے کہ یہ دن نہ صرف یادگار ہو بلکہ عوام میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں شعور اور یکجہتی کو بھی فروغ دے ۔

Scroll to Top