عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو دریائوں پرہائیڈرل پراجیکٹس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

دی ہیگ (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ تنازع میں بھارت کے خلاف عالمی سطح پر اہم کامیابی مل گئی۔

عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کاریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

عالمی ثالثی عدالت نے حکم دیا کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیار اور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہو گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالات زندگی کے اہم گوشے

عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ پاکستان 2 فروری تک واضح کرے وہ کونسی دستاویزات چاہتا ہے، کیس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہو گی۔

عدالت نے کہا کہ پونڈیج لاگ بکس کیس کے لیے براہِ راست متعلق اور اہم ہیں، یہ ریکارڈ زیادہ سے زیادہ قابلِ اجازت پونڈیج کے تعین میں مدد دیتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کٹ کی رونمائی ملتوی،پاکستانی ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ پیر کو متوقع

عالمی ثالثی عدالت نے کہا کہ عبوری ریلیف دینے کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ کو عبوری اقدامات دینے کا اختیار حاصل نہیں۔

عدالت نے کہا کہ پاکستان2 فروری 2026 تک یہ واضح کرے کہ وہ کون سی دستاویزات چاہتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایف پی ایس سی کی سی ایس ایس امتحانات کیلئے اہم ہدایات جاری

عدالت کے مطابق کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا پاکستانی وفد ہفتے کے روز دی ہیگ روانہ ہوگا، وفد میں پاکستان کے انڈس واٹرز کمشنر سید مہر علی شاہ شامل ہوں گے جبکہ نیدرلینڈ میں پاکستان کے سفیر اور پاکستان کی بین الاقوامی قانونی ٹیم بھی وفد کا حصہ ہوگی۔

ذرائع کا مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا ہے۔

Scroll to Top