سونے کی قیمت 25 ہزار 500 روپے فی تولہ گر گئی

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں اچانک کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے کی کمی کے بعد اب 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے پر دستیاب ہےاور 10 گرام سونے کی قیمت بھی نمایاں طور پر گھٹ کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے ہو گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی جاری رہی اور 24 قیراط فی تولہ چاندی 2 ہزار 63 روپے کم ہو کر 9 ہزار 6 روپے کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 4,895 ڈالر تک گر گئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 83 ڈالر تک نیچے آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 35 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 فیصد اور چاندی میں 30 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت 355 ڈالر کم ہوئی تھی، اور آج اضافی 300 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ بازار میں سرمایہ کار اور عام صارفین دونوں اس اتار چڑھاؤ کو بغور دیکھ رہے ہیں تاکہ خریداری یا فروخت کا مناسب وقت منتخب کر سکیں۔ قیمتوں میں کمی سے مقامی تاجروں اور زیورات بنانے والوں کی دلچسپی متاثر ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی سے مظفرآباد تک آج سونے کے نرخ یکساں رہے ، تفصیلات جاری

Scroll to Top