چترہ ٹوپی باغ کے حافظ قاری عبدالوہاب زرین کی شاندار کامیابی: کل پاکستان مقابلہ حسن قرأت میں پہلی پوزیشن

اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ہوم) کے زیر اہتمام سال 2025 کے لیے دو روزہ کل پاکستان مقابلہ حسن قرأت منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 100 قراء حضرات نے شرکت کی۔ اس مقابلے میں آزاد کشمیر کے ضلع باغ، چترہ ٹوپی سے تعلق رکھنے والے نوجوان حافظ قاری عبدالوہاب زرین نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق مقابلہ حسن قرأت میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے 100 سے زائد قراء حضرات نے حصہ لیا تھا، اس دو روزہ مقابلے کا مقصد قرآن پاک کی تلاوت کو فروغ دینا ہے۔ حافظ قاری عبدالوہاب زرین کی اس نمایاں کامیابی پر ان کے آبائی علاقے چترہ ٹوپی باغ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور کمیونٹی کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی جا رہی ہیں۔

Scroll to Top