ناقص سروسز: اسسٹنٹ کمشنر باغ کا فرنچائز کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم جاری

باغ(کشمیر ڈیجیٹل )اسٹنٹ کمشنر باغ سردار علی صیاد الزمان نے ناقص موبائل سروس پر ایکشن لیتے ہوئے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کمپنیوں کو ایک ہفتہ کا ٹائم سروسز بہتر کر لیں بصورت دیگر ٹاور اور فرنچائزز سیل کر دیں گے۔

اسٹنٹ کمشنر باغ سردار علی صیاد الزمان نے تمام نیٹ ورکس فرنچائز کے زمہ داران کی میٹنگ بلائی ایس سی او کو چھوڑ کر باقی فرنچائز مالکان پری پلان طور پر غائب۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وحد ت کشمیر اور حق خود ارادیت پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے،مشتاق خان ایڈووکیٹ

یہ میٹنگ عوامی شکایت پر بلائی گئی تھی کہ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوتی ہے،فرنچائز مالکان مہنگے پیکجز کے باوجود عوام کو سروس دینے سے قاصر۔۔

عوام نے استدعا کی ہے کہ وہ تمام فرنچائز مالکان جن کو میٹنگ میں بلایا گیا تھا اور پری پلان میٹنگ میں نہیں آئے انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع نے اسسٹنٹ کمشنر باغ نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر موبائل کمپنیاں اپنی سروسز بہتر کر لیں بصورت دیگر فرنچائز اور موبائل ٹاور سیل کر دیں گے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سچ دکھایا تو برا مان گئے: پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک کا آزادڈیجیٹل سے بائیکاٹ کا اعلان

لوگ مشکلات کا شکار ہیں آئے روز موبائل کمپنیوں کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں لیکن زمہ داران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

اس موقع پر صحافیوں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے جنہوں نے کمپنیوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا کہ کس طرح مہنگے پیکجز کے نام پر لوگوں کو لوٹا جا رہا

جبکہ ہزاروں طلباء ، ان لان ورکرز متاثر ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر باغ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے

لوگوں کی سہولت کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے لوگوں سے کروڑوں روپے موبائل کمپنیاں کما رہی ہیں لیکن ناقص سروسز سے ہر طبقہ متاثر ہے جسے کا ہر صورت حل نکالیں گے ۔

Scroll to Top