سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے، آسٹریلوی کپتان، 2 پاکستانی کرکٹرز کو چیلنج قرار دیدیا

آسٹریلیا کے ٹی20 کپتان مچل مارش نے پاکستان کے خلاف ٹی20 آئی سیریز کے آغاز سے پہلے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ بابر اعظم کیخلاف کھیلنے کے چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں۔

مارش نے پری سیریز پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کا بگ بش لیگ (BBL 15) میں کھیلنا بہت اچھا تجربہ رہا اور اس نے نئے ناظرین کو متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت کی جانب سے اسکاٹ لینڈ کیلئے بھی رکاوٹوں کا سامنا

انہوں نے بابراعظم کی کارکردگی کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں جو کسی بھی حالات میں بہترین کھیل پیش کر سکتے ہیں۔

مارش نے کہا کہ ہم بابر کی بہت عزت کرتے ہیںاور جانتے ہیں کہ ان حالات میں وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ ہم اس چیلنج کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے سیریز کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کے لیے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر آسٹریلوی کھلاڑی دبئی میں 4 دن سے تربیت کر رہے ہیں اور کچھ نے بگ بش لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے بعد میں ٹیم میں شمولیت کی۔

مارش نے اعتراف کیا کہ وہ پاکستان کی سردی کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھے، میں نے زیادہ جمپرز نہیں پیک کیے، مجھے معلوم نہیں تھا کہ پاکستان اتنا سرد ہو سکتا ہے، اگلی بار بہتر تیار ہوں گا۔

مارش نے کہا کہ بین الاقوامی ٹیموں کی تیاری ہر دورے کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے، لیکن وہ اعلیٰ معیار کی سیریز کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کا انڈر19ورلڈکپ سے متعلق بھی اہم انکشاف،آئی سی سی پر الزامات لگا دیئے

پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان ٹی 20سیریز 29 جنوری سے یکم فروری تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Scroll to Top