جنوبی کوریا : سابق خاتونِ اول کو ایک سال آٹھ ماہ قید کی سزا

سیول (کشمیر ڈیجیٹل)جنوبی کوریا کی سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو رشوت لینے کے جرم میں قید کی سزا ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطاق جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتونِ اول کم کیون ہی کو رشوت لینے کے جرم میں ایک سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وقت ختم ، ایران معاہدہ کرے ورنہ شدید حملہ کریں گے ، ٹرمپ کی دھمکی

البتہ سول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے کم کیون کو اسٹاک قیمتوں میں ہیرا پھیری اور سیاسی فنڈز قانون کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کر دیا۔

سابق خاتونِ اول کے شوہراور سابق صدر یون سک یول پہلے ہی 2024 میں مارشل لا کے متنازع اعلان سے متعلق اقدامات پر جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ سابق صدر اور ان کی اہلیہ کو ایک ہی وقت میں سزا ہوئی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد سابق خاتونِ اول کم کیون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں عدالت کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتی ہوں ، میں ایک بار پھر سب سے دلی معذرت کرتی ہوں کہ میری وجہ سے لوگوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں 5G سروس کا آغاز، ڈیجیٹل انقلاب کی نئی راہیں کھلیں گی

واضح رہے کہ سابق خاتونِ اول اس سے قبل تمام الزامات کی تردید کر چکی تھیں۔

Scroll to Top