لیوک رونکی اسلام آباد یونائیٹڈ کے نئے ہیڈ کوچ مقرر،ٹیم میں اعزازی واپسی

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے سابق کھلاڑی اور تجربہ کار کوچ لیوک رونکی کو ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ رونکی نے پہلے بھی بطور کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی ہے اور اب وہ ٹیم کے لیے ایک نئے رول میں واپسی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اونر علی نقوی نے اس موقع پر کہا کہ “لیوک رونکی ہمیشہ اسلام آباد یونائیٹڈ فیملی کا حصہ رہے ہیں، وہ ٹیم کے ماحول اور کلچر سے اچھی طرح واقف ہیں، اسی لیے انہیں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم کی پالیسی یہ ہے کہ سابق کھلاڑیوں کو کوچنگ رول میں شامل کر کے ٹیم کا تسلسل اور پہچان برقرار رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ٹی 20ورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر زیادہ نقصان کس کا ہوگا؟

ہیڈ کو چ مقرر ہونے کے بعد لیوک رونکی نے کہا کہ “اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ میرے لیے گھر کی طرح رہی ہے، بطور ہیڈ کوچ واپسی میرے لیے اعزاز ہے، اور میں ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہوں۔” رونکی کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف ٹیم کے کلچر سے بخوبی واقف ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ترقی کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے بھی اس بات پر زور دیا کہ سابق کھلاڑی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانا ایک منصوبہ بند حکمت عملی کا حصہ ہے تاکہ ٹیم کے اندر مضبوط تسلسل برقرار رہے اور ٹیم کی پہچان ہمیشہ قائم رہے۔

واضح رہے کہ لیوک رونکی کو نہ صرف پی ایس ایل میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کوچنگ کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ نیوزی لینڈ کے کوچنگ سیٹ اپ میں بھی اہم امور انجام دے چکے ہیں، جس سے ان کی کوچنگ صلاحیتوں اور تجربے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیپاہ وائرس کے بڑھتے کیسز،بھارت میں ٹی 20ورلڈکپ کے انعقاد پر سوالات اٹھنے لگے 

Scroll to Top